ایرانی وزارت خارجہ
-
سیاستایران کے خلاف قرارداد کی منظوری، سیاسی اور نا قابل جواز قدم، بقائی
تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کے بہانے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں ایران مخالف قرارداد کی منظوری کو منافقانہ عمل اور اسے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے انسانی حقوق کے استعمال کی واضح مثال قرار دیا اور اس کی مذمت کی۔
-
بچوں کا عالمی دن
سیاستدنیا فلسطینی بچوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کے مرتکب افراد کا محاسبہ کرے، ایران
تہران - ارنا- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ یہ غزہ کے بچوں کے دکھ درد کو سمجھنے کا موقع ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ دنیا فلسطینی بچوں کے خلاف گھناؤنے جرائم کے مرتکب افراد کا محاسبہ کرے۔
-
سیاستبرطانوی ناظم الامور وزارت خارجہ میں طلب
تہران/ ارنا- لندن کی جانب سے ایران کی بحری نقل و حمل کی قومی کمپنی پر پابندی عائد کیے جانے کے غیرقانونی اقدام پر، برطانوی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔
-
سیاستہم صیہونی حکومت کو جواب دینے کے اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوئے، ایرانی وزیر خارجہ
تہران (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ وعدہ صادق 1 اور 2 دفاعی آپریشن تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صیہونی حکومت کی نئی جارحیت رد عمل کی مستحق ہے اور ہم نے جواب دینے کا اپنا حق نہیں چھوڑا اور ہم مناسب وقت اور طریقے سے ردعمل کا اظہار کریں گے۔
-
سیاستیورپی یونین اور برطانیہ کی حالیہ پابندیاں انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی کی مثال ہیں
تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے خلاف یورپی یونین اور برطانیہ کی پابندیوں بالخصوص سول ایئر لائن اور شپنگ کمپنی کے خلاف حالیہ پابندیوں کو انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی کی واضح مثال قرار دیا۔
-
سیاستایرانی وزارت خارجہ: برطانوی وزیرخارجہ کی غزہ میں نسل کشی کی تردید انتہائی غیر انسانی ہے
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے غزہ میں نسل کشی کی تردید کے حوالے سے برطانوی وزیر خارجہ کے بیانات کو انتہائی ہولناک اور غیر انسانی قرار دیا۔
-
پاکستاناقوام متحدہ میں ایران کے مندوب سے ایلون مسک کی ملاقات کی خبر درست نہیں
تہران (ارنا) IRNA کے ساتھ ایک انٹرویو میں، وزارت خارجہ کے ترجمان نے نیویارک میں ایران کے مستقل نمائندے کی ایلون مسک کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بعض امریکی میڈیا میں آنے والے دعوے کی تردید کی ہے۔
-
سیاستگزشتہ 4 برس کے دوران امریکہ کی مخاصمانہ پالیسی جاری رہی/ انتخابات نہیں امریکی رویہ اہم ہے، ایرانی وزارت خارجہ
تہران (IRNA) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی مخاصمانہ پالیسی گزشتہ 4 برس سے جاری ہے اور امریکی حکومت انتخابات کے دوران JCPOA مذاکرات اور دیگر مسائل کے بارے میں کئے گئے وعدوں اور دعووں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔
-
سیاستعراقی قومی سلامتی کے مشیر کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
عراق کی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے اتوار کی شام (10 نومبر 2024) کو اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
-
سیاستدمشق کے شہر زینبیہ میں رہائشی عمارت پر صیہونی حملے کی شدید مذمت، ایران
تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج (اتوار) دمشق کے علاقے زینبیہ میں ایک رہائشی عمارت پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
-
سیاستاسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکالنے کا وقت آگیا ہے، قانونی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ
تہران (ارنا) اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے مشترکہ اجلاس میں قانونی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے صیہونی حکومت کے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو اقوام متحدہ سے نکال دیا جائے۔
-
سیاستامریکی انتخابات پر ترجمان وزارت خارجہ کا ردعمل/ تشخیص کا معیاری حکومت امریکہ کا رویہ ہے۔
تہران (IRNA) وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جو چیز ایران کے لیے اہم اور تشخیص کا معیار ہے وہ امریکی حکومت کا رویہ ہے۔
-
سیاستایران کے وزیر خارجہ کا دورہ اسلام آباد، پاک ایران پائیدار تعلقات اور صیہونی حکومت کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے پر تاکید
اسلام آباد - ارنا - ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور پاکستان کے درمیان خصوصی تعلقات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ، خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور صیہونی حکومت کی جارحیت سے متعلق بات کریں گے۔
-
سیاستایران کے وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان وزارت خارجہ
تہران (IRNA) وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے وزیر خارجہ عباس عراقچی عنقریب پاکستان کا دورہ کريں گے۔
-
سیاستتہران میں جرمن ناظم الامور وزارت خارجہ میں طلب
تہران/ ارنا- جرمنی میں مقیم ایرانی شہریوں کو سفارتی خدمات سے محروم کرنے کے جرمن وزیر خارجہ کے غیرموجہ فیصلے کے بعد، تہران میں جرمن ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔
-
سیاستاقوام متحدہ کے وجود کا فلسفہ ختم ہو رہا ہے: ترجمان وزارت خارجہ
تہران/ ارنا- وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے صیہونیوں کی کھلے عام حمایت کے نتیجے میں اقوام متحدہ اپنے فلسفہ وجود کو کھو رہا ہے۔
-
سیاستایران اپنی ارضی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، اسماعیل بقائی
تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کو اپنے 3 جزائر پر مکمل خودمختاری حاصل ہے اور وہ اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
-
سیاست"پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو" کی مذموم یورپی پالیسی کا دور لد چکا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
تہران (IRNA) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خطے میں " پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو" کی مذموم یورپی پالیسی کا دور طویل عرصے پہلے ہی لد چکا ہے۔
-
سیاستیورپی یونین اور خلیج فارس تعاون کونسل کے مشترکہ بیان پر ایران کا ردعمل
تہران(IRNA) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی یونین اور خلیج فارس تعاون کونسل کے مشترکہ اجلاس کے اختتامی بیان میں تین ایرانی جزائر کے بارے میں بے بنیاد دعووں کے اعادے کی شدید مذمت کی ہے۔
-
سیاستہنگری کے سفیر وزارت خارجہ میں طلب
ہنگری کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا۔
-
سیاستایران، صیہونی حکومت کے مواخذے کے لیے اپنی پوری توانائياں بروئے کار لائے گا
تہران(IRNA) ایران کی وزارت خارجہ نے شہید جنرل نیل فروشان کی شہادت کے حوالے سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ تہران صیہونی حکومت کے مواخذے اور اسے انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اپنی تمام تر توانائياں بروئے کار لائے گا۔
-
سیاستعراقچی کی مسقط میں اپنے عمانی ہم منصب اور یمن کے حکومتی ترجمان سے ملاقات
تہران (ارنا) مسقط پہنچنے پر ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عمانی ہم منصب اور یمن کے حکومتی ترجمان سے ملاقات کی۔
-
سیاستایران نے روس کو بیلسٹک میزائل نہیں دیے / یورپ کو چاہیےکوئی اور کہانی ڈھونڈے
تہران (ارنا) نیو یارک میں جوزف بورل اور اینریکہ مورا کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم نے روس کو بیلسٹک میزائل فراہم نہیں کیے اور اگر یورپ کو صیہونی بلیک میلنگ کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے لیے کسی بہانے کی ضرورت ہے تو بہتر ہے کہ وہ کوئی اور کہانی ڈھونڈے۔
-
سیاستعالمی برادری کو صیہونی حکومت کے شر کے خلاف کارروائی کے لیے اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔
تہران (IRNA) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عالمی برادری سے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اجتماعی اقدامات کی اپیل کی ہے۔
-
سیاستعالمی برادری کو ’’نئے دور کے ہٹلر‘‘ یعنی ’’نیتن یاہو‘‘ سے سنجیدگی کے ساتھ اور موثر انداز میں نمٹنا چاہیے
تہران - ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کے غیر انسانی اقدامات کے جاری رہنے اور لبنان و فلسطین میں عام شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کے لیے مناسب ہے کہ وہ نئے دور کے ہٹلر، یعنی نیتن یاہو، اور صیہونی حکومت کے مجرم رہنماؤں سے سنجیدگی اور مؤثر طریقے سے نمٹے۔"
-
سیاستاسماعیل بقائی وزارت خارجہ کے ترجمان بنے
تہران - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اسماعیل بقائی کو پبلک ڈپلومیسی سینٹر کا نیا سربراہ اور اس وزارت کا ترجمان مقرر کیا ہے۔
-
سیاستافغان ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔
تہران (IRNA) وحدت اسلامی کانفرنس میں شریک افغانستان کے نمائندے کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی ترانے کی توہین اور غیر سفارتی اور ناقابل قبول اقدام کے بعد افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ میں طلب کرلیا گيا۔
-
سیاستاسکول اور پناہ گاہیں صیہونی حکومت کا اہم ترین ہدف بن چکے ہیں۔
تہران(IRNA) وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں پناہ گزینوں کے اسکول اور خیمے صیہونی حکومت کی روزانہ کی بمباری اور راکٹوں کا بدف بنے ہوئے ہیں۔
-
سیاستترجمان وزارت خارجہ: شام میں ایران سے وابستہ مرکز پر حملے کا دعوی بے بنیاد
تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام میں ایران سے وابستہ ایک مرکز پر حملے کا دعوی پوری طرح سے غلط اور بے بنیاد ہے۔
-
سیاستتہران میں آسٹریلیا کے سفیر کو طلب کر لیا گيا۔
تہران (IRNA) توہین آمیز اور ایرانی-اسلامی ثقافت اور رسم و رواج کے منافی مضمون کی اشاعت کے بعد تہران میں آسٹریلیا کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا۔