ایران نے خلیج فارس کے 3 جزیروں کے بارے میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کا بیانیہ مسترد کر دیا

تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بغداد میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے بیان میں 3 ایرانی جزائر تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابو موسیٰ کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کے بیانیے میں 3 ایرانی جزائر تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابو موسیٰ کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے عرب لیگ کو مشورہ دیا کہ وہ بے بنیاد دعووں کی بجائے اپنے موقف میں ناقابل تغیر تاریخی اور جغرافیائی حقائق پر غور کریں اور خطے کے ممالک کے درمیان افہام و تفہیم اور تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ دیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .