19 مئی، 2025، 5:22 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85837837
T T
0 Persons

لیبلز

دشمن کے طیاروں کا پتہ لگانے اور تباہ کرنے کی صلاحیت میں پانچ گنا اضافہ

تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں ہمارے رڈار اور نگرانی کے سسٹم اور دشمن کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کی صلاحیت میں پانچ گنا اور جارح طیاروں کا پیچھا کرکے انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت میں دو سے تین گنا اضافہ ہوا ہے۔  

 ارنا کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے مشترکہ ایئر ڈیفنس کمانڈ ہیڈکوارٹرکی نشست میں بتایا کہ اس نشست کا مقصد، فوج اور سپاہ کی ایرواسپیس فورس کے مشترکہ حضرت خاتم الانبیا  ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کی آمادگی اور پیشرفت کا جائزہ لینا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ آج ہم فضائی دفاع کے میدان میں تیاری اور توانائی میں نمایاں پیشرفت کا مشاہدہ کررہےہیں۔

 جنرل محمد باقری نے کہا کہ رڈار اور نگرانی سسٹم اور اغیار کی نقل و حرکت کا پتہ لگانے کے حوالے سے ہم نے پانچ گنا ترقی کی ہے جبکہ جارح طیاروں کا پتہ لگانے، پیچھا کرنے اور انہیں تباہ کرنے کی نوانائیوں میں دو سے پانچ گناہ پیشرفت کی ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے بتایا کہ ہمارا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کامیابی کے ساتھ اپنا کام کررہا ہے، ملک کی فضائی حدود کی مکمل طور پر نگرانی  کی جارہی ہے اور مسلح افواج پوری طرح چوکسی کی حالت میں ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .