صدر پزشکیان: مسلم یونیورسٹی اساتذہ اور دانشور  اپنے مسائل اور دیگر اسلامی ملکوں کی مشکلات کے حل کے بارے میں مل کر سوچیں

تہران – ارنا – صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اسلامی ملکوں کے اعلی تعلیم کے وزیروں کی نشست کے شرکا سے ملاقات میں تاکید کی ہے کہ مسلم یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور دانشور اپنے اور اسلامی ملکوں کے مسائل کے حل کے  بارے میں مل کر سوچیں

ارنا کے مطابق اسلامی ملکوں کے  اعلی تعلیم کے وزا کے اجلاس میں شرکت کے لئے آنے والے غیر ملکوں وفود کے سربراہوں نے اج صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ۔

 صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس ملاقات میں کہا کہ اسلامی دنیا کے دانشوروں کو اس اجلاس جیسے مواقع سے، مشترکہ نقطہ نگاہ تک پہنچنے اور ہم آواز ہونے کے لئے استفادہ کرنا چاہئے۔

 انھوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں کو مختلف میدانوں میں ایک دوسرے کا حامی اور پشت پناہ ہونا چاہئے۔

صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مختلف میدانوں میں اسلامی ملکوں کے ساتھ ہر طرح کے علمی تعاون کے لئے تیار ہے۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .