ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے شہید حسین امیرعبداللہیان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ میں امیرعبداللہیان کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، وہ دور بہت قیمتی اور ثمر آور تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہید حسین امیرعبداللہیان انتہائی بااخلاق، شائستہ اور اچھے انسان تھے۔ بلاشبہ، انکی نمایاں خصوصیت ان کا اخلاق، شائستگی اور انکساری تھا۔
ان کے دور میں کیے گئے نمایاں اقدامات میں سے ایک آپریشن وعدہ صادق تھا۔ یہ آپریشن سفارت کاری اور آپریشنل اسٹریٹیجی کی شاندار مثال تھا، جو پہلے سے محتاط منصوبہ بندی کے ساتھ انجام دیا گیا اور ساتھ ہی تناؤ اور تنازعات کو پھیلنے سے روکا گیا جو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا تھا۔
آپ کا تبصرہ