بدھ کے روز ایک انٹرویو میں، الیگزینڈر وینڈیکٹوف نے ایران اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان جاری تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تہران اور واشنگٹن کشیدگی کو کم کرنے اور ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں ہٹانے کے لیے حل تلاش کر لیں گے۔
ایرانی جوہری مسئلے کے پرامن حل کے حوالے سے امریکہ میں پائے جانے والے اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے وینڈیکٹوف نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تدبر سے کام لیا جائے گا۔
اس سے قبل، روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو نے بھی تہران ڈائیلاگ فورم میں شرکت کے لیے ایران کے دورے کے بعد ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایرانی حکام نے ہمیں ایران امریکہ مذاکرات کی صورتحال سے آگاہ رکھا۔
آپ کا تبصرہ