پوپ لئو، جنہوں نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اپنے ہفتہ وار خطاب کے دوران کہا کہ میں اپنی اپیل کا اعادہ کرتا ہوں کہ انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دی جائے اور تنازعہ کو ختم کیا جائے، جس کی بھاری قیمت بچوں، بوڑھوں اور بیماروں کو ادا کرنی پڑ رہی ہے۔
پوپ لئو، جو 8 مئی کو آنجہانی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد اس عہدے کے لیے منتخب ہوئے ہیں، نے اپنے انتخاب کے پہلے ہفتوں میں اب تک کئی بار غزہ کی صورتحال کا ذکر کیا ہے۔
11 مئی کو اپنے پہلے اتوار کے پیغام میں، نئے پوپ نے فوری جنگ بندی اور حماس کے زیر حراست تمام صیہونی قیدیوں کی رہائی کی بھی اپیل کی۔
آپ کا تبصرہ