ارنا کے مطابق، تعاون کی یادداشت کا مسودہ تیار کرنا اور اس پر دستخط کرنا، دونوں ممالک کے صوبوں کے درمیان مشترکہ مقابلوں کا انعقاد، کرکٹ اور ریسلنگ میں کوچز کا تبادلہ، ایرانی منسٹر احمد دنیامالی اور ان کے پاکستانی ہم منصب کے درمیان گفتگو کے اہم موضوعات تھے۔
ملاقات کے دوران، پاکستانی منسٹر نے دنیامالی کی جانب سے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے مقابلے میں کھیلوں کے بین الاقوامی اداروں کی عدم فعالیت پرس تنقید کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب میں ایران کے ساتھ بات چیت اور تعاون کرتا ہوں تو طاقت کا احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں، مخصوصا ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ جیسے شعبوں میں ایران کے تجربات سے استفادہ کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے۔
دنیامالی نے پاک ایران کھیلوں کی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم کھیلوں کے باہمی رابطوں کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ پاکستان ہمارا پڑوسی اور بھائی ہے اور ہم اس مفاہمت کی یادداشت کو تیار کرکے اس تعاون کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
آپ کا تبصرہ