ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان: ہم کھلی آنکھوں اور ماضی کے تجربات کی روشنی میں قدم اٹھاتے ہیں

تہران - ارنا - ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایران مذاکرات کے راستے کی ناہمواری سے آگاہ ہے، کہا کہ ہم کھلی آنکھوں اور ماضی کے تجربات کی روشنی میں قدم اٹھا رہے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر ایک پیغام میں لکھا کہ دیرپا امن قوموں کے درمیان دیانتدارانہ بات چیت سے جنم لیتا ہے، طاقت مسلط کرنے سے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بالواسطہ ایران-امریکہ مذاکرات کا دوسرا راونڈ تاریخی شہر روم میں منعقد ہوگا، جس کی ثالثی عمانی وزیر خارجہ سید بدرالبوسعیدی کریں گے۔

بقائی نے تاکید کی کہ ایران نے ہمیشہ نیک نیتی اور ذمہ دارانہ طرز عمل کے ساتھ، ایرانی قوم کے اعلیٰ مفادات کا احترام کرتے ہوئے، مسائل کے حل کے لیے ایک مہذب طریقہ کار کے طور پر سفارت کاری پر زور دیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ راستہ ہموار نہیں ہے۔ ہم کھلی آنکھوں اور ماضی کے تجربات کی روشنی میں قدم اٹھا رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .