ایرانی وزارت خارجہ: ایرانی عوام کے خلاف الزامات لگانے پر برطانیہ جوابدہ

تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت ایرانیوں کے خلاف اپنی غیر منطقی اور انتقامی ذہنیت کے ساتھ اپنے ان جرائم، بشمول فلسطینیوں کی نسل کشی اور ایران میں دہشت گردی کے حامی کے طور پر (1953 میں ایرانی عوام کی منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش، جسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے) پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران پر ایسی بات کا الزام لگانا مضحکہ خیز ہے جس میں آپ خود ماہر ہیں: قوموں کے اندرونی معاملات میں مداخلت!

انہوں نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت ایرانیوں کے خلاف اپنی غیر منطقی اور انتقامی ذہنیت کے ساتھ اپنے ان جرائم، بشمول فلسطینیوں کی نسل کشی اور ایران میں دہشت گردی کے حامی کے طور پر (1953 میں ایرانی عوام کی منتخب حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش، جسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے)  پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

بقائی نے کہا کہ یہ 19ویں صدی نہیں رہی۔ کوئی بھی حکومت جو ایرانی عوام کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گی یا ان کے خلاف معاندانہ کارروائی کرے گی اسے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .