وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ ایک سال قبل پہلی اپریل سن 2024 کو صیہونی حکومت نے عالمی قوانین کے ابتدائی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے پر فضائی حملہ کرکے متعدد شہریوں اور فوجی مشیروں کو شہید کردیا۔
اس بیان میں درج ہے کہ جبکہ دنیا کے ذمہ دار ممالک نے اس واقعے کی مذمت کی لیکن صیہونی حکومت کے اس مجرمانہ اقدام سلامتی کونسل نے اپنی بے عملی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے کوئی بھی ردعمل ظاہر کرنے سے گریز کیا جو امریکہ، برطانیہ اور بعض مغربی ممالک کی جانب سے غاصب صیہونیوں کی بے شرمانہ حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت کو اس بات پر مکمل اطمینان ہے کہ انہیں سزا نہیں ملے گی لہذا اپنے انسانیت سوز مظالم، قتل عام، بڑے جرائم کے ارتکاب اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی میں بدستور مصروف ہیں۔
اس بیان میں شام میں ایران کے سفارتخانے پر حملے میں شہید ہونے والے فوجی کمانڈروں کی یاد تازہ کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ تہران صیہونی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے اور غاصب دہشت گردوں کو جوابدہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
آپ کا تبصرہ