26 دسمبر، 2024، 10:41 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85701123
T T
0 Persons

لیبلز

یمن کا بیلسٹک میزائل مرکزی تل ابیب پر جا لگا

تہران - ارنا - یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تل ابیب کے قلب میں ایک فوجی ہدف پر میزائل حملے کی خبر دی ہے۔

یحیی سریع  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  فلسطینی قوم کی حمایت اور غزہ  پر جاری حملوں نیز یمن پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں ہماری مسلح افواج نے   "فلسطین 2" سپر سونک بیلسٹک میزائل کے ذریعے جافا (تل ابیب) میں واقع صہیونی فوجی ہدف کو نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے خلاف جارحیت بند ہونے اور ناکہ بندی خاتمے تک اسرائیل کے خلاف فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

یحیی سریع  نے  رواں ہفتے کے آغاز میں بتایا تھا کہ یمن کی مسلح افواج نے "فلسطین 2" سپر سونک بیلسٹک میزائل سے جافا (تل ابیب) میں ایک فوجی ہدف کو تباہ کر دیا۔

چند گھنٹے قبل اسرائیلی فوج نے یمنی میزائل کو مقبوضہ فلسطین ( اسرائیل) کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے قبل ہی مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

صہیونی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ انٹر سیپٹ کیے جانے والے یمنی میزائل کے ٹکڑوں سے ہونے وا لے مکمنہ نقصانات کے پیش نظر مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے بڑے علاقے میں خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے۔

کہا جارہا ہے کہ یمن سے مقبوضہ علاقوں کی طرف میزائل داغے جانے کے بعد 200 سے زائد علاقوں میں خطرے کی گھنٹیاں بجائی گئیں۔

اسرائیل کے اس دعوے کے برخلاف کہ یمنی میزائل کو مقبوضہ فلسطینی فضائی حدود میں پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا، مختلف ذرائع ابلاغ نے تل ابیب پر میزائيل لگنے کی تصاویر شائع کی ہیں۔

اس حملے کے بعد بین گورین ایئرپورٹ پر پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں اور تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .