"حسام ابو صفیہ" کا کہنا ہے کہ ایک جانب سے محاصرے کی وجہ سے اسپتال کے اندر طبی اور انسانی صورتحال پہلے ہی خراب ہے اور دوسری جانب سے اسرائیل فوج اسپتال خالی کرانے کی دھمکیاں دے رہی ہے جو ناقابل برداشت ہیں۔
انہوں نے نے بتایا کہ ہم ہسپتال کی مختلف عمارتوں کے اندر محصور ہیں اور ہم صحن یا دوسری عمارتوں میں نہیں جا سکتے کیونکہ اسرائیلی فوجی ہر حرکت کرنے والی چيز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال پر رات بھر بمباری کی گئی ہے اور اب ہم صیہونی دشمن کے ٹینکوں کو اپنے قریب دیکھ رہے ہیں جبکہ ہر چند منٹ بعد ہسپتال پر گولیاں چلائی رہی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ رات کمال عدوان ہسپتال اور اس کے گردونواح کے لیے سخت ترین راتوں میں سے ایک تھی کیونکہ 10 کے قریب اسرائیلی روبوٹ، جن میں سے زیادہ تر ہسپتال کے قریب تھے، پھٹ گئے جس کے نتیجے میں تمام دروازے، اندرونی پارٹیشنز اور کھڑکیاں تباہ ہو گئیں۔
کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ہسپتال کے نظام صحت، طبی عملے اور مریضوں کی حفاظت کے لیے فوری مداخلت کرے۔
آپ کا تبصرہ