25 دسمبر، 2024، 11:18 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85700921
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونیوں کے 2 انتہائی اہم اہداف پر یمن کا ڈرون حملہ

تہران/ ارنا- یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ دو الگ الگ کارروائیوں کے تحت مقبوضہ سرزمینوں میں واقع صیہونیوں کے انتہائی اہم مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ ان دو کارروائیوں کے تحت مقبوضہ یافا (تل ابیب) اور عسقلان صنعتی مرکز پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا۔

یمن کی فوج نے ان دو حملوں کو مکمل طور پر کامیاب قرار دیا جو فلسطین کے مظلوم عوام اور مجاہدوں کی حمایت اور غزہ میں قتل عام کے جواب میں کیا گیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے زور دیکر کہا ہے کہ اللہ تعالی کی مدد سے جنگ بندی کے نفاذ اور غزہ کے محاصرے کے خاتمے تک فلسطینی عوام کی حمایت جاری رہے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .