صیہونی حکومت کے ہاتھوں مزید 5 صحافیوں کی شہادت + فلم

تہران - ارنا - صہیونی فوج نے فرائض انجام دہی کے دوران مزید پانچ فلسطینی صحافیوں کو شہید کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق، مذکورہ پانچوں صحافی اس وقت شہید ہوگئے جب صیہونی فوجیوں نے النصرات کیمپ میں العودہ اسپتال کے سامنے تعینات قدس چینل کی گاڑی پر بمباری کردی۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق شہید ہونے وا لے صحافیوں میں "فادی حسنہ"، "ابراہیم الشیخ علی"، "محمد الدعاء"، "فیصل ابو القمسان" اور "ایمن الجدی" شامل ہیں۔

غزہ کے زیتون محلے میں رہائشی مکان پر بمباری کے نتیجے میں 30 لاپتہ

المیادین نیٹ ورک نے بھی صیہونی حکومت کی فوج کی طرف سے غزہ شہر کے الزیتون محلے میں ایک رہائشی مکان پر بمباری کی خبر دی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں 30 فلسطینی شہید یا زخمی ہوئے ہیں اور ان کی لاشیں ابھی تک ملبے تلے ہیں۔

نیز الجزیرہ نیٹ ورک کے مطابق آج صبح سے صیہونی حکومت کی فوج کی بمباری کے نتیجے میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں 40 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .