15 ستمبر، 2023، 8:52 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85229034
T T
0 Persons

لیبلز

خلیج فارس میں اسمگلنگ کا تیل لیجانے والے   بیرونی آئل ٹینکر  پکڑے جانے کی تفصیل    

آبادان- ارنا- سپاہ نیوی  کے تیسرے زون کے ڈپٹی کمانڈرنے خلیج فارس میں   بیرونی آئل ٹینکر روکنے اور پندرہ لاکھ لیٹر سے زائد اسمگلنگ کا تیل برآمد کئے جانے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔

  سپاہ نیوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے ارنا کی  رپورٹ کے مطابق ریئر ایڈمیرل محمد شریف شیرعلی نے جمعرات کی شام  اسمگلنگ کا تیل لیجانے والے دو بیرونی آئل ٹینکر سپاہ نیوی کے جوانوں کے ذریعے پکڑے جانے کی تفصیل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ سپاہ نیوی کے جانباز سپاہی، پوری ہوشیاری اور دقت عمل کے ساتھ اس خطے سے باہر کے سبھی تجارتی اور فوجی بحری جہازوں اور کشتیوں کی نقل و حرکت اور ان کے غیر قانونی اقدامات پر نظر رکھتے ہیں اور پوری بالادستی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔

 انھوں نے "اسٹیون" اور "کرون"  کامرشیل نام کے دو آئل ٹینکروں کے جن پر  پناما اور تنزانیہ کے پرچم نصب تھے، سپاہ نیوی کے ذریعے پکڑے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دو دن میں شمالی خلیج فارس اور ماہ شہر کے ساحلی سمندری علاقے میں  تعینات سپاہ نیوی کے  اہل کاروں نے خلیج فارس میں منظم طور پر  اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل اور گیس کی چوری اور اسمگلنگ میں مصروف دونوں آئل ٹینکروں کو عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے روک لیا۔

ریئر ایڈمیرل محمد شریف شیرعلی نے بتایا کہ سپاہ نیوی کے سپاہیوں نے اسی طرح پوری بالادستی، ہوشیاری اور پیشہ وارانہ حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے، سمندری علاقے میں موجود بیرونی عوامل کو سخت وارننگ دی اور پکڑے جانے والے آئل ٹینکروں کو ماہ شہر بندرگاہ اور سپاہ نیوی کے اروند سینٹر تک پہنچایا۔     

انھوں نے بتایا کہ   مذکورہ  بیرونی آئل ٹینکروں کے عملے کے سینتس افراد قانونی مراحل طے کرنے کے لئے عدالتی تحویل میں دے دیئے گئے ۔    

 ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .