12 ستمبر، 2023، 6:29 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85227096
T T
0 Persons

لیبلز

قطر میں ایران کے سفیر: امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ آخری مراحل میں

تہران (ارنا) قطر کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد ایران کے سفیر نے ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا اور اس عمل کو تیز کرنے میں دوحہ کے کردار کو سراہا۔

حمید رضا دھقانی نے قطر کے وزیر خارجہ محمود الخلیفی سے ملاقات کے بارے میں اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر لکھا کہ اس ملاقات میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حوالے سے قطر کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں قطر کے کردار کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

ارنا کے مطابق گزشتہ ماہ 10 اگست کو ایران اور امریکہ نے قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا تھا۔

اس معاہدے کے مطابق امریکہ میں قید 5 ایرانی قیدیوں کا تبادلہ ایران میں قید 5 امریکی قیدیوں سے کیا جائے گا اور جنوبی کوریا میں ایران کے منجمد اثاثوں کو فری کیا جائے گا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .