10 ستمبر، 2023، 7:42 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85225060
T T
0 Persons

لیبلز

یورپی یونین کے خصوصی نمائندے کی ایران کے اعلی حکام سے ملاقات

تہران (ارنا) یورپی یونین کے خصوصی نمائندے نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور نائب وزیر خارجہ علی باقری سے ملاقات کی ہے۔

 Luigi Di Maio حال ہی میں خلیج فارس کے علاقے میں یورپی یونین کے ایلچی تعینات ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے وہ اطالوی وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔

یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے خلیج فارس Luigi Di Maio نے تہران میں وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان سے ملاقات اور بات چیت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

 انہوں نے ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علی باقری نے ایران اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور دیتے کہا کہ ایران کی موجودہ حکومت نےمثبت خارجہ پالیسی کے ذریعے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر تمام ممالک کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات کا راستہ ہموار کیا ہے۔

علی باقری نے ایران اور یورپی یونین کے باہمی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے عملی طور پر دو طرفہ تعلقات کے لیے ضروری عزم اور ارادہ کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم یورپی یونین کی جانب سے بات چیت اور تعاون کے نئے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

اس ملاقات میں یورپی یونین کے خصوصی نمائندے نے بھی علاقائی اور عالمی مسائل کے حل میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم اور موثر کردار کو سراہتے ہوئے یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کی جانب سے ایران کے ساتھ بات چیت کی حمایت کا یقین دلایا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .