اربعین کے شاندار انعقاد پر ایرانی وزیر خارجہ نے عراق کا شکریہ ادا کیا

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عراقی ہم منصب سے ٹیلی فونی گفتگو میں، اربعین کے شاندار انعقاد اور عراقی حکومت و عوام کی جانب سے تعاون، بہترین مہمان نوازی اور استقبال کے لئے شکریہ ادا کیا۔

          وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے منگل کے  روز اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں اربعین کے شاندار انعقاد اور عراقی حکومت و عوام کی جانب سے تعاون، بہترین مہمان نوازی اور استقبال کے لئے شکریہ ادا کیا۔

          وزیر خارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں امام حسین علیہ السلام کے پیروکاروں اور دنیا بھر کے حریت پسندوں کی نظر میں اربعین کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے عراقی حکومت کی جانب سے اچھے مینیجمنٹ اور عراقی عوام کی جانب سے بہترین مہمان نوازی کو دوست و برادر ملک عراق میں استحکام و طاقت کی علامت قرار دیا۔

ایران و عراق کے وزرائے خارجہ نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں اسی طرح مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور اسے جاری رکھنے پر زور دیا۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .