فلسطینی کے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دونوں نوجوان، غرب اردن کے اریحا شہر کے عقبہ جبر کیمپ پر صیہونیوں کے حملے میں بری طرح زخمی ہو گئے تھے۔
احمد محمد خلیفہ نام کا ایک 27 سالہ فلسطینی بھی 5 دن قبل مغربی نابلس پر صیہونیوں کے حملے کے دوران شہید ہو گيا تھا۔
غرب اردن کے مختلف علاقوں اور مقبوضہ بیت المقدس پر صیہونی فوجیوں اور آبادکار آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں جس کے دوران بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کو گرفتار کیا جاتا ہے۔
آپ کا تبصرہ