ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کی پاکستانی سینیٹ کے چئیرمین محمد صادق سنجرانی سے ملاقات

اسلام آباد (ارنا) ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستانی حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے تسلسل میں پاکستانی سینیٹ کے چئیرمین سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور خصوصا سرحدی تجارت کے فروغ پر گفتگو کی۔

اسلام آباد (ارنا) محمد صادق سنجرانی نے ایرانی وزیر خارجہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے انتہائی قریبی اور دیرینہ تعلقات ہیں. انہوں نے ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں اپنی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں سرحدی علاقے میں رہتا ہوں اور جب سرحدی علاقے کے لوگوں کو میرے تہران کے سفر کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں ایران کے صدر سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ پر بات کروں۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ میں ذاتی طور پر بھی تجارت کے فروغ کا خواہاں ہوں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے بدھ کو اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو کی دعوت پر اسلام آباد کا دورہ کیا۔

امیر عبداللہیان نے آج دوپہر کو اپنے پاکستانی ہم منصب سے پہلی ملاقات کی۔ اس کے بعد انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

جمعہ کو ایران کے وزیر خارجہ اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوں گے جہاں مقامی عہدیداروں، تاجروں اور کراچی میں مقیم ایرانیوں سے ملاقاتوں کے علاوہ، نماز جمعہ میں شرکت بھی متوقع ہے۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .