ڈرون طیارے روس برآمد کرنے کا یورپی یونین کا دعویٰ بے بنیاد ہے

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ڈرون طیارے روس برآمد کرنے سے متعلق یورپی یونین کے دعوے کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

تہران- ارنا- ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے روس کو ایرانی ڈرون برآمد کرنے کے بارے میں یورپی یونین کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوۓ کہا کہ یوکرین کی جنگ کو ایران اور روس کے درمیان دو طرفہ تعاون سے جوڑنے کی کی کوئی بھی کوشش سیاسی محرکات کی حامل ہے۔

ناصر کنعانی نے روس کو ڈرون طیاروں کی فروخت کے الزام کو ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنےکا بہانہ قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران متعدد بار سرکاری سطح پر یورپی یونین کے اس بے بنیاد دعوے کی تردید کر چکا ہے۔  ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوکرین کی جنگ کے خاتمے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ناصر کنعانی  کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے مغرب ایران کے خلاف سیاسی مقاصد کے تحت پابندیاں لگانے کی غیر موثر اور ناکام پالیسی کو جاری رکھنے کے لیے جھوٹے دعووں کا سہارا لے رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کی پابندیوں کے خلاف جوابی اقدامات  کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

 ہمیں ٹوئٹر فالو کیجئے @IRNA_Urdu 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .