16 جون، 2023، 5:39 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85142226
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت نے فلسطینی صحافی کو زخمی کر دیا

تہران، ارنا- ذرا‏ئع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فورسز نے ایک فلسطینی رپورٹر پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

ارنا نیوز ایجنسی  نے فلسطین الیوم کے حوالے سے بتایا کہ جمعہ کے روز "بیت آمر" علاقے پر صیہونی افواج کے حملے کے دوران 'قدس فید' نیٹ ورک کا رپورٹر ایہاب العلامی زخمی ہو گیا ہے۔

صہیونیوں نے اس فلسطینی صحافی کو ران میں گولی مارکر زخمی کردیا۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فورسز نے اس سے قبل بھی متعدد فلسطینی اور غیر فلسطینی صحافیوں کو زخمی یا شہید کیا۔

صیہونیوں نے جنین شہر پر حملے کے دوران الجزیرہ کی مشہور صحافی "شیرین ابو عاقلہ " کو شہید کر دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .