29 ستمبر، 2022، 9:53 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84900341
T T
0 Persons

لیبلز

ایک فلسطینی بچے کی بیت الحم میں شہادت

29 ستمبر، 2022، 9:53 PM
News ID: 84900341
ایک فلسطینی بچے کی بیت الحم میں شہادت

تہران، ارنا - صیہونی فوج کے حملے میں بیت المقدس کے مشرق میں واقع گاؤں 'تقوع' میں جمعرات کو ایک سات سالہ فلسطینی بچہ شہید ہوگیا۔

ارنا نے عربی سپوتنک کے حوالے سے بتایا کہ آج (جمعرات) کو صیہونی افواج کے حملے کے نتیجے میں ایک سات سالہ فلسطینی بچہ "ریان یاسر سلیمان" شہید ہو گیا۔

فلسطینی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع گاؤں تقوع میں صہیونی فوج کے ذریعے فلسطینی طلباء کے تعاقب کے بعد یہ بچہ اونچائی سے بھاگنے کے وقت زمین پر گر گیا اور شہید ہوگیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ یہ بچہ ہسپتال سے پہنچنے سے قبل شہید ہوگیا اور اسے بچانے کے لیے ڈاکٹروں کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔

فلسطینی ذرائع نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ مغربی کنارے کے جنوب میں واقع شہر دورا پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوران آج (جمعرات) کو 12 فلسطینی زخمی اور جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .