صہیونی فوج نے شیرین ابوعاقلہ کے تابوت لے جانے والے سوگواروں کو زدوکوب کیا

تہران، ارنا - صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کے پرانے مشرقی بیت المقدس شہر میں جنازے کی تقریب سے قبل شیرین ابوعاقلہ تابوت لے جانے والے سوگواروں کو زدوکوب کیا۔

صہیونی فوج نے پرانے مشرقی بیت المقدس شہر میں جنازے کی تقریب سے قبل شیرین ابوعاقلہ تابوت لے جانے والے سوگواروں کے ہجوم کو زدوکوب کیا۔

ابو عاقلہ کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ مقبوضہ بیت المقدس کے رومن کیتھولک چرچ میں ادا کی گئی اور مسلمانوں نے فرانس کے ہسپتال میں نماز جنازہ ادا کی ۔

صیہونی پولیس نے اسپتال کے تمام راستوں کو بھی بند کردیا اور وہ فلسطینی پرچم لہرانے اور شہید شیرین ابو عاقلہ کی تصویر اٹھانے اور ان کی حمایت میں نعرے لگائے جانے سے بھی روکتی رہی۔ 

ہسپتال کے صحن میں جمع ہونے والے سینکڑوں افراد نے قابضین کی طرف سے فلسطینی پرچم لہرانے کے روکنے کی مذمت کی۔

صیہونی افواج نے سوگواروں کے ہسپتال سے نکلتے وقت حملہ کر کے انہیں زدوکوب کیا۔

فلسطین کی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک تحریری بیان میں اعلان کیا ہے کہ صہیونی پولیس کے اس حملے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔ 

تاہم، پولیس فورس نے ہسپتال کے صحن پر شاک گرینیڈ پھینک کر اور سوگواروں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .