5 جون، 2023، 6:19 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 85131638
T T
0 Persons

لیبلز

صہیونی ریاست کے ہاتھوں دوسالہ فلسطینی بچے کی شہادت

تہران، ارنا – صہیونی ریاست نے اپنے جرائم کے تسلسل میں دو سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق دو سالہ فلسطینی بچے محمد ہیثم التمیمی کو صیہونیوں نے گولی مار کر شہید کردیا۔

اس فلسطینی بچے کا تعلق رام اللہ کے گاؤں "نبی صالح" سے ہے۔

دو روز قبل صہیونی حملے کے دوران صیہونی عناصر کے ہاتھوں شدید زخمی ہوئے اور آج شہید ہو گئے۔

صیہونی آبادکاروں نے اتوار کی رات نابلس کے شمال مغرب میں واقع "برقہ" علاقے پر بھی حملہ کیا اور کاروں کو تباہ کر کے فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا۔

فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا ہے کہ برقہ میں ان حملوں میں 59 فلسطینی زخمی ہوئے۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے آبادکاروں کی حمایت کرتے ہوئے برقہ میں فلسطینیوں پر فائرنگ کر کے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

فلسطینیوں نے گزشتہ دنوں کے دوران نابلس کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .