ایران یوکرین جنگ میں کسی فریق کو فوجی مدد فراہم نہیں کرتا ہے: امیرعبداللہیان

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران ان کے درمیان جنگ میں کسی فریق کو فوجی مدد فراہم نہیں کرے گا۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے منگل کے روز تہران میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار مارٹن گریفتھس کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔
 انہوں نے شام، یمن، افغانستان اور یوکرین کے ممالک میں انسانی صورتحال سمیت مشترکہ تشویش کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے انسانی ہمدردی کے شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت اور اس شعبے میں تعاون کی صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا۔
امیرعبداللہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے لاکھوں افغان مہاجرین اور تارکین وطن کی میزبانی کا ذکر کرتے ہوئے ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مناسب انفراسٹرکچر کے قیام میں اقوام متحدہ کی طرف سے مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے یوکرین کے بارے میں روس اور یوکرین کے تنازعہ کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ میں کسی فریق کو فوجی مدد فراہم نہیں کرتا، جنگ کو حل نہیں سمجھتا اور قومی خودمختاری اور یوکرین سمیت تمام ممالک کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔
اس ملاقات میں مارٹن گریفتھس نے ایرانی وزیر خارجہ کو انسانی مسائل کے حوالے سے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا اور افغانستان اور یوکرین کی انسانی صورتحال پر اپنے خیالات کی وضاحت کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .