حسین امیرعبداللہیان نے منگل کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس کے موقع پر فولکر تو رک کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کی۔
امیرعبداللہیان اور تورک نے انسانی حقوق کے شعبے میں باہمی تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کے معاملے پر ایران کے بنیادی موقف کا اعادہ کیا اور ایران میں حقوق کی صورتحال کے بارے میں تورک کی طرف سے اٹھائے گئے کچھ نکات کا جواب دیا۔
انہوں نے امریکہ کی طرف سے عائد جابرانہ اور غیر انسانی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی عوام کے حقوق کی پامالی کی طرف بھی اشارہ کیا۔
دونوں فریقوں نے انسانی حقوق کے معاملے پر ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان مذاکرات اور تعاون کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ