ایران کے ایٹمی حقوق پر دراندازی کا سوچیں بھی مت، آئی اے ای اے کے سربراہ کو ایران کے ارکان پارلیمنٹ کا انتباہ

تہران/ ارنا- ایران کے ارکان پارلیمنٹ نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ کو ایران کے ایٹمی حقوق پر دراندازی کی جانب سے خبردار کیا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ارکان نے اس بیان میں عالمی اصولوں اور معاہدوں کی ایران کی جانب سے مسلسل پابندی پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر آئی اے ای اے کی اگلی رپورٹ میں ایرانی عوام کے مسلمہ اور قانونی حقوق پر دراندازی یا ایران کے مفادات کے دشمنوں کی جانب جھکاؤ دیکھا گیا تو اس صورت میں ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کو ایرانی عوام اور پارلیمنٹ میں ان کے نمائندوں کے ٹھوس فیصلے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایران کے ارکان پارلیمنٹ نے واضح کیا کہ عالمی قوانین کے تحت آئی اے ای اے اور این پی ٹی کے ارکان کو ایٹمی صنعت میں تحقیق اور ترقی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہونا چاہیے اور سائنسی، طبی اور صنعتی اور دیگر پرامن شعبوں میں ضرورت کے پیش نظر یورینیم کی93 فیصد تک کی افزودگی کا مکمل حق حاصل ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ کے ارکان نے آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی کو صیہونی حکومت کے مجرم اور قاتل سرغنوں اور شرپسند ٹولے کے سرکردہ، امریکہ کے آلہ کار بننے کی جانب سے بھی انتباہ دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے ارکان پارلیمنٹ نے واضح الفاظ میں کہا کہ ایرانی عوام کے حقوق پر ہر طرح کی دراندازی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .