یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے منگل کے روز تہران میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کے رابطہ کار مارٹن گریفتھس کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔
انہوں نے شام، یمن، افغانستان اور یوکرین کے ممالک میں انسانی صورتحال سمیت مشترکہ تشویش کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے انسانی ہمدردی کے شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت اور اس شعبے میں تعاون کی صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا۔
امیرعبداللہیان نے اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے لاکھوں افغان مہاجرین اور تارکین وطن کی میزبانی کا ذکر کرتے ہوئے ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مناسب انفراسٹرکچر کے قیام میں اقوام متحدہ کی طرف سے مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے یوکرین کے بارے میں روس اور یوکرین کے تنازعہ کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ میں کسی فریق کو فوجی مدد فراہم نہیں کرتا، جنگ کو حل نہیں سمجھتا اور قومی خودمختاری اور یوکرین سمیت تمام ممالک کی علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔
اس ملاقات میں مارٹن گریفتھس نے ایرانی وزیر خارجہ کو انسانی مسائل کے حوالے سے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا اور افغانستان اور یوکرین کی انسانی صورتحال پر اپنے خیالات کی وضاحت کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایران یوکرین جنگ میں کسی فریق کو فوجی مدد فراہم نہیں کرتا ہے: امیرعبداللہیان
26 اپریل، 2023، 11:36 AM
News ID:
85093157
تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے روس اور یوکرین کے درمیان تنازعہ کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اصولی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران ان کے درمیان جنگ میں کسی فریق کو فوجی مدد فراہم نہیں کرے گا۔
متعلقہ خبریں
-
بلغاریہ کے وزیر خارجہ سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران؛
ہم نے روس کو یوکرین جنگ میں استعمال کیلئے کوئی ہتیھار نہیں دیا ہے: امیر عبداللہیان
تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بلغاریہ کے ہم منصب سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران کہا…
-
ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ کی جنیوا میں ملاقات
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے ملاقات کی۔
-
یوکرین کی جنگ میں ایران کے خلاف بے بنیاد دعووں کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں: ایرانی سفیر
نیویارک، ارنا – اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب اور نمائندے نے کہا ہے کہ یوکرین…
آپ کا تبصرہ