حسین امیرعبداللہیان نے جمعرات کی رات اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ فون پر بات چیت میں ابتدائی طور پر انہیں عید الفطر کی مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی ملاقاتیں اور دونوں ممالک کی وزارتوں اور قونصلر دفاتر کو دوبارہ کھولنے کے لیے دونوں ممالک کی تکنیکی ٹیموں کا تبادلہ مثبت اور تعمیری تھا۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ وزارت خارجہ میں میرے ساتھی اور ریاض کی طرف سے بھیجی گئی سفارتی ٹیم پہلے سے طے شدہ وقت پر اور حج کے سیزن سے پہلے سفارت خانوں کی ذمہ داریوں کو دوبارہ کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سعودی وزیر خارجہ نے اپنی طرف سے عید کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور مستقبل قریب میں ریاض اور تہران میں اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ آمنے سامنے ملاقاتوں کی امید ظاہر کی۔
فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب ایرانیوں کی آسانی سے حج کی ادائیگی اور جدہ اور ریاض میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے اور قونصلر آفس کو دوبارہ کھولنے میں سہولت فراہم کرے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایرانی، سعودی وزرائے خارجہ کا بھیجی گئی تکنیکی ٹیموں کی کارکردگی کا تعمیری جائزہ
21 اپریل، 2023، 3:24 PM
News ID:
85089410
تہران، ارنا - ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے سفارتی مراکز کو دوبارہ کھولنے کے لیے دو ملکوں کی روانہ کی گئی تکنیکی ٹیموں کے نتائج کا مثبت اور تعمیری جائزہ لیا، جس سے آگے بڑھنے والے تعاون کی پیش گوئی کی گئی۔
متعلقہ خبریں
-
ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی ہم منصب سے بات چیت کو مثبت قرار دیا
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کو مثبت قرار…
-
سعودی وزیر خارجہ کی امیرعبداللہیان کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد
تہران، ارنا - سعودی وزیر خارجہ نے رمضان المبارک کے مہینے کی آمد پر حسین امیر عبداللہیان کو…
-
سعودی عرب کا ایک وفد نے ایران کا دورہ کیا
تہران ، ارنا - سات برس بعد سفارت خانہ اور قونصلیٹ کھولنے پر بات چیت کے لیے سعودی عرب کا ایک…
آپ کا تبصرہ