9 اپریل، 2023، 10:18 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85077691
T T
0 Persons

لیبلز

سعودی عرب کا ایک وفد نے ایران کا دورہ کیا

9 اپریل، 2023، 10:18 AM
News ID: 85077691
سعودی عرب کا ایک وفد نے ایران کا دورہ کیا

تہران ، ارنا - سات برس بعد سفارت خانہ اور قونصلیٹ کھولنے پر بات چیت کے لیے سعودی عرب کا ایک سفارتی وفد گزشتہ رات ایران پہنچ گیا ہے۔

سعودی سرکاری نیوز ایجنسی 'واس' کے مطابق سات برس بعد سفارت خانہ اور قونصلیٹ کھولنے پر بات چیت کے لیے سعودی عرب کا ایک سفارتی وفد گزشتہ روز ایران پہنچ گیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سعودی حکام تہران میں ریاض کے سفارت خانے اور مشہد میں قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کے طریقۂ کار پر بات چیت کے لیے ایران پہنچے ہیں۔

مذکورہ نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ دورہ چین کی ثالثی میں دونوں ممالک کے درمیان دس مارچ کو طے پانے والے سہ فریقی معاہدے پر عمل درآمد کا حصہ ہے۔ سات برس کی کشیدگی اور ناراضگی کے بعد ایران اور سعودی عرب نے مارچ میں اپنے سفارتی اختلافات کو ختم کرنے اور اپنے سفارتی مشن دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .