ایران نے ادلب میں فوری طور پر امدادی ٹیمیں اور انسان دوستانہ امداد بھیجنے پر تیاری کا اظہار کرلیا

تہران۔ ارنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ادلب میں نازک انسانی صورتحال اور زلزلے متاثرین کی بڑی تعداد پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تہران، ادلب میں فوری طور پر امدادی ٹیمیں اور انسان دوستانہ امداد بھیجنے پر تیارہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیرعبداللہیان" نے آج بروز جمعرات کو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کی خاتون سربراہ "میریانا اسپولیاریک" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، شام اور ترکی میں زلزلے سے متاثرین کی امداد کے عمل کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر امیرعبداللہیان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور شام میں زلزلے سے متاثرین کی امداد پر تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں ممالک میں زلزلے کے بعد، ایران نے زلزلے سے متاثرین کی مدد کیلئے مختلف اقدامات کیے ہیں اور دونوں ممالک میں تلاشی ٹیمیں بھیجنا اور ایرانی اسپتالوں میں زخمیوں کو قبول کرنے کے لیے تیار رہنے کا اعلان ان اقدامات میں شامل ہے۔

انہوں نے شام میں نازک انسانی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے اس ملک پر بین الاقوامی برادری کی توجہ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے زلزلے کے بعد شام میں عوام کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ادلب میں نازک انسانی صورتحال اور زلزلے متاثرین کی بڑی تعداد پر تبصرہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تہران، ادلب میں فوری طور پر امدادی ٹیمیں اور انسان دوستانہ امداد بھیجنے پر تیارہے اور عالمی ریڈ کراس کمیٹی سے توقع کی جاتی ہے کہ ادلب جو شامی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہے، میں امداد بھیجنے اور تقسیم کرنے کے لیے ایرانی ہلال احمر کے ساتھ ضروری ہم آہنگی فراہم کرے۔

در این اثنا میریا اسپولیاریک نے اسلامی جمہوریہ ایران کے انسانہ دوستانہ اقدامات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریڈ کراس کمیٹی شام میں زلزلہ زدگان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کرے گی اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی قیمتی تجاویز اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے ضروری انتظامات کرے گی۔

انہوں نے ایرانی اداروں کساتھ عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے رابطے اور تعمیری تعاون کے تسلسل پر بھی زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .