انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ ترک حکومت کی کوششوں اور حکمت عملیوں سے زلزلے سے متاثریں کی دکھ درد میں کمی آئے گی۔
ارنا رپورٹ کے مطابق، سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز منگل کو اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان سے ایک ٹیلیفونک رابطہ کے دوران، ترک حکومت اورعوام کو تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی پڑوسی ہونے کے ساتھ ساتھ دوست اور بھائی ہیں اور ایران کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ایرانی صدر نے ترک حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ترکی کی امدادی ضروریات کو فوری طور پر پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ ترک حکومت کی کوششوں اور حکمت عملیوں سے زلزلے سے متاثریں کی دکھ درد میں کمی آئے گی۔
در این اثنا رجب طیب اردوغان نے صدر رئیسی کی ہمدردی اور نیک نیتی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں کے دوران، یہ ترکی میں آنے والا سب سے بڑا زلزلہ ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ وہ جلد از جلد امدادی اقدامات کو پورا کرسکیں گے۔
واضح رہے کہ شامی صدر بشار اسد نے آج بروز منگل کو صدر رئیسی سے ایک ٹیلیفونک رابطہ کے دوران، ایرانی حکومت اور عوام کیجانب سے شام میں زلزلے سے متاثریں کی انسان دوستانہ امداد سمیت زلزلہ ریسکیو آپریشن میں مدد کرنے کا شکریہ ادا کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ