رواں شمسی سال کے آخر تک ایران کی نان آئل مصنوعات کا تجارتی حجم 100 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا

تہران۔ ارنا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا ہے کہ  لیے گئے جائزوں کے مطابق، ملک کی غیر ملکی تجارت کا حجم، مائنس آئل اور سوئٹ  کیس کی تجارت، سال کے آخر تک تقریبا 100 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ابوالفضل عمویی نے کہا کہ آج کے اجلاس میں نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے اقتصادی سفارتکاری کے امور "مہدی صفری" نے کہا ہے کہ ہونے والی کوششوں سے اور کسٹم ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 10 مہینوں میں نان آئل مصنوعات کی تجارت میں 17 فیصد کی ترقی دیکھنے میں آئی ہے اور اس کی مالی شرح 45 ارب ڈالر سے زائد ہوگئی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا ہے کہ لیے گئے جائزوں کے مطابق، ملک کی غیر ملکی تجارت کا حجم، مائنس آئل اور سوئٹ  کیس کی تجارت، سال کے آخر تک تقریبا 100 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ نے اس اجلاس میں اقتصادی سفارتکاری کے شعبے میں محکمہ خارجہ کے آپریشنل منصوبوں کے جغرافیایی علاقوں کا تعین کرتے ہوئے کہا کہ ہم پابندیوں کو بے اثر کرنے کے مقصد کے ساتھ برآمدی منڈیوں کے تنوع کے ذریعے درآمدی اصولوں کی پیروی کرتے ہیں اور اس سمت میں، علم پر مبنی مصنوعات اور خدمات کی برآمد ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ منعقدہ اس اجلاس میں شریک ارکان نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے وسطی ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ، نمائندوں نے دو طرفہ مالیاتی معاہدوں کے ذریعے اقتصادی سفارتکاری کو آگے بڑھانے، بارٹر سسٹم کے ذریعے تجارت اور ہمارے ملک کی خصوصی ٹرانزٹ صورتحال پر توجہ مرکوز کرنے پر توجہ دی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے  IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .