ایران کے غیر ملکی تجارتی توازن سے تیل کو ہٹانے سے 5۔3 ارب ڈالر دور ہیں

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر برائے صنعت، کان کنی اور تجارت کے امور نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات کا عمل تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور غیر ملکی تجارتی توازن سے تیل کو ہٹانے سے صرف 5۔3 ارب ڈالر دور ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "سید رضا فاطمی امین" نے آج بروز اتوار کو معیاری ہفتے کے موقع پر اسلامی ممالک کے سربراہی ہال میں گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ سال کے دوران، 5۔48 ارب ڈالر نان آئل مصنوعات کی برآمدات اور 52 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئی جس سے نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں ترقی ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں نے معیاری شعبے میں ضروری اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں تین کاموں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جن کی نان آئل مصنوعات کی برآمدات میں دیگر ممالک کے معیاری اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے شعبے میں انتہائی ضرورت ہے۔

فاطمی امین نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں، پیچیدہ مصنوعات کے معیار پر توجہ دی جانی ہوگی جیسے کہ کچھ ادویات، آلات وغیرہ، جو بہت کم ممالک ان کو تیار کرنے کے قابل ہیں۔

ایرانی وزیر برائے تجارت، صنعت اور کان کنی نے مزید کہا کہ اب ایران کی پیچیدگی کا درجہ دنیا میں 65 ہے اور آئندہ چار سالوں میں اس رینک کو 40 سے نیچے لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .