ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی کسٹم اداروں کے ترجمان سید "عماد مرتضوی" نے کہا کہ ملک کی کل غیر ملکی تجارت میں 37 ارب 116 ملین ڈالر کا حصہ درآمدات اور 32 ارب 368 ملین ڈالر کا حصہ برآمدات سے تعلق رکھتا ہے۔
انہوں نے پچھلے 8 مہینوں کے دوران ملک کی درآمدات اور برآمدات کی قدر سے متعلق کہا کہ اسی عرصے کے دوران نان آئل مصنوعات کی برآمد کی شرح میں 44۔4 فیصد اور درآمد کی شرح25۔15 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عمادی نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران 70 ملین 401 ہزار ٹن نان آئل مصنوعات کی برآمد ہوئی ہے جس میں 16 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور 32 ملین 405 ہزار ٹن مصنوعات کی درآمد ہوئی ہے جس میں 44۔12 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین، عراق، متحدہ عرب امارات، ترکی اور بھارت رواں سال کے 8 مہینوں میں برآمدت کے 5 اہم ممالک تھے۔
عمادی کے مطابق، متحدہ عرب امارات، چین، ترکی، بھارت اور جرمنی رواں سال کے 8 مہینوں کے دوران، درآمدات کے 5 اہم ممالک تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ