سپاہ پاسداران کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی: بورل

تہران، ارنا - یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ  نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب کا نام یورپی یونین کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے سے صورت حال مزید مشکل ہو جائے گی۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ  جوزپ بورل نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کا نام یورپی یونین کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے سے صورت حال مزید پیچیدہ ہوگی ۔

انگریزی اخبار "فنانشل ٹائمز" نے اپنی ایک رپورٹ میں یورپی یونین کے قانونی شعبے کی جانب سے ایرانی سپاہ پاسداران کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس رپورٹ میں اس اخبار نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے انچارج "جوزپ بورل" کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ "جی ہاں، کچھ رکن ممالک اس تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔"

انہوں نے جوہری معاہدے کی صورتحال کے بارے میں بھی کہاکہ یقینی طور پر مردہ نہیں ہے، لیکن یہ مکمل طور پر رک کیا گیا ہے۔" آپ تصور کریں کہ اگر یہ اقدام [آئی آر جی سی کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں ڈالنا] دوسرے ممالک کی جانب سے بھی انجام پائے...... یقینی طور پر صورتحال مزید مشکل ہو جائے گی۔

بورل نے بتایا کہ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس حکومت کو جوہری بم بنانے سے روکنے کی کوشش کرنی چاہیے اور میں جوہری معاہدے کے نفاذ سے بہتر طریقہ نہیں جانتا ہوں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .