30 جنوری، 2023، 10:11 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 85013839
T T
0 Persons

لیبلز

ترک صدر کا ترکی، روس، شام اور ایران کے درمیان نشست پر زور

تہران، ارنا - ترک صدر نے اتوار کی رات ترکی، روس، شام اور ایران کے درمیان اجلاس کے انعقاد پر زور دیا۔

ترکی کی اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوغان نے شمالی شام میں استحکام کے حصول کے مقصد سے ترکی، روس، شام اور ایران کے درمیان اجلاس کو جاری رکھنے پر زور دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ہم شمالی شام میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے کوئی مطلوبہ نتیجے تک نہیں پہنچ سکے، لیکن ہم سہ فریقی اجلاس (ترکی، روس اور شام) کے انعقاد کے خواہاں ہیں۔

اردوغان نے کہا کہ ترکی، روس اور شام کو مل کر ایک نشست کا انعقاد کرنا ہوگا اور اور ممکن ہے کہ ایران بھی اس میں شریک ہو اور ہمیں ان ملاقاتوں سے خطے میں استحکام کو برقرار رکھنا اور خطے کو مسائل سے نجات دلانا ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .