تفصیلات کے مطابق، شام میں قیام امن و استحکام کے حوالے سے آستانہ عمل کے شریک ممالک ایران، روس اور ترکی کے سربراہوں کا یہ تیسرا مشترکہ اجلاس ہوگا.
شام کی صورتحال کا جائزہ لینے اور انسداد دہشتگردی کے عمل کو موثر بنانے کے لئے جمعہ کے روز تہران میں تینوں سربراہان مملکت کی بیٹھک ہوگی.
اس مشترکہ نشست میں صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' اور ان کے روسی اور ترک ہم منصب شرکت کریں گے.
گزشتہ سال کے 22 نومبر میں روسی علاقے سوچی میں ایران، روس اور ترکی کے سربراہان مملکت کی پہلی مشترکہ نشست کا انعقاد کیا گیا تھا اور دوسرا بھی رواں سال کے 22 اپریل کو انقرہ میں ہوا.
تہران کے آئندہ سربراہی اجلاس میں سوچی اور آستانہ میں ہونے والے گزشتہ نشستوں کے نتائج پر غور کیا جائے گا جبکہ اسی دوران شامی صوبے ادلب میں دہشتگردوں کے خلاف اقدامات سے متعلق بھی گفتگو ہوگی.
یاد رہے کہ گزشتہ دو سال پہلے شام کے بحران کے حل کے لئے ایران، روس اور ترکی نے سہ فریقی تعاون کے عمل کا آغاز کیا جسے آستانہ عمل کا عنوان دیا گیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
شام پر ایران، روس اور ترکی کا سہ فریقی اجلاس 7 ستمبر کو تہران میں ہوگا
5 ستمبر، 2018، 10:51 AM
News ID:
3645912

تہران، 5 ستمبر، ارنا - شام سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کا سہ فریقی سربراہی اجلاس 7 ستمبر کو حکومت ایران کی میزبانی میں 'تہران' میں منعقد ہوگا.