22 اگست، 2019، 10:54 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 83446368
T T
0 Persons
ایران، روس اور ترکی کا سربراہی اجلاس 16 ستمبر کو منعقد ہوگا

تہران، ارنا- ترک صدر مملکت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران، روس اور ترکی کے صدور کے درمیان سربراہی سہ فرقی اجلاس کا 16 ستمبر کو دارالحکومت انقرہ میں انعقاد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی اور روس کے ممالک بطور شام میں سیز فائر کے کفیل کے اس اجلاس کا انعقاد کریں گے۔

ترک حکومت کے ترجمان  ابراہمیم گالین" نے مزید کہا کہ ترک صدر "رجب طیب اردوان" بھی مستقبل قریب میں اپنے امریکی ہم منصب "ڈونلڈ ٹرمپ" کے حوالے سے شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ایران میں تعینات روسی سفیر  لوان جاگاریان" نے کہا تھا کہ ایران، روس اور ترکی کے درمیان سربراہی سہ فریقی اجلاس کا اگست مہینے کے آخری دنوں میں انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران، روس اور ترکی کے صدور کے درمیان اب تک علاقے میں دہشتگردی کیخلاف مشترکہ جنگ اور خطے سمیت شام میں قیام امن کی بحالی کے حوالے سے چار اجلاسوں کا روسی کے شہر سوچی اور ایرانی دارالحکومت تہران میں انعقاد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایران، روس اور ترکی کے صدور نے تین سال سے پہلے شامی مسئلہ کے حل کے حوالے سے آستانہ امن عمل کے مذاکرات کا انعقاد کیا ہے جس میں شامی مسئلہ کو غیر خطی ممالک  کی مداخلت کے بغیر حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

*274**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .