3 جنوری، 2023، 7:29 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84988301
T T
0 Persons

لیبلز

 ایران کا صہیونی ریاست کے وزیر کی مسجدالاقصی کی توہین پر ردعمل

تہران۔ ارنا۔ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ناجائز اور نسل پرست صہیونی ریاست کی کابینہ کے وزیر کی طرف سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین کے مقدس مقامات کی کسی بھی قسم کی بے حرمتی بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی اور اقدار و مقدسات کی توہین ہے جس کو دنیا بھر کے مسلمانوں کا اور مسلم اقوام کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے آج بروز ہفتہ کو اس بات پر زور دیا کہ متفقہ یروشلم فلسطین کا دائمی اور ابدی دارالحکومت ہے اور مسجد الاقصی سمیت فلسطین کے مقدس مقامات کی کسی بھی قسم کی بے حرمتی بین الاقوامی ضابطوں کی خلاف ورزی اور مسلمانوں کی اقدار اور مقدسات کی توہین کی ایک مثال ہے جسے دنیا، اور مسلم اقوام کے ردعمل کا سامنا کرے گی۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے فلسطینی عوام کی مزاحمت کو سراہتے ہوئے غاصب صہیونی ریاست کی نئی کابینہ کی مہم جوئی اور اشتعال انگیز اقدامات کے خلاف خبردار کیا اور فلسطین اور القدس شریف کی آزادی کو عالم اسلام کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہا کہ دنیا کے تمام آزاد لوگوں بالخصوص اسلامی اقوام اور ریاستوں کا فرض ہے کہ وہ بیت المقدس کے ہمہ گیر دفاع اور صہیونی ریاست کے جارحانہ اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہو کر کام کریں۔

کنعانی نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں بشمول اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں اپنا قانونی فرض پورا کریں اور فلسطینی عوام اور مسلمانوں کے مقدس مقامات کے خلاف جارح اور نسل پرست صہیونی ریاست کے جارحیت اور وحشیانہ اقدامات کو روکیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .