29 دسمبر، 2022، 12:55 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84983368
T T
0 Persons

لیبلز

جوہری معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے: لاوروف

تہران۔ ارنا- روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور اس معاہدے کو بحال کرنے کے بجائے "پلان بی" کے بارے میں کوئی بھی قیاس آرائیاں غیر ذمہ دارانہ ہیں اور کشیدگی میں اضافے کا باعث بنتی ہیں۔

ارنا نے سپوٹنک نیوز ایجنسی کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ "سرگئی لاوروف" نے مزید کہا کہ جوہری معاہدے کا کوئی مناسب متبادل نہیں ہے۔ ہم "پلان بی" اور دیگر ناقابل قبول آپشنز کے بارے میں قیاس آرائی کرنے کو غیر ذمہ دارانہ سمجھتے ہیں۔ ان کی طرف  رخ کرنے سے شدت پسندی، ہتھیاروں کی دوڑ اور ناقابل واپسی نتائج کے ساتھ کھلا تنازعہ کا باعث بنے گا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .