21 دسمبر، 2022، 9:00 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84976379
T T
0 Persons

لیبلز

امیر عبداللہیان کی فرانس کیجانب سے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی تنقید

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی فرانسیسی ہم منصب سے ایک ملاقات میں فرانس کیجانب سے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی تنقید کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیرعبداللہیان" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ انہوں نے اردن میں منعقدہ "بغداد-2" اجلاس کے موقع پر اپنی فرانسیسی ہم منصب "کاترین کولونا" سے ایک ملاقات میں فرانس کیجانب سے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو مسترد کر دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے اس ملاقات میں فرانس کے موقف کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔

امیرعبداللہیان نے کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ سب سے بہتر راستہ ہے؛ اسلامی جمہوریہ ایران مضبوط اور مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اس سے پہلے یورپی یونین کے اعلی نمائندے جوزف بورل سے ملاقات کو بے تکلف، دوستانہ اور تعمیری قرار دے دیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .