13 نومبر، 2022، 11:11 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84940528
T T
0 Persons

لیبلز

ایران کی میکرون کی ایران مخالف شخصیت سے ملاقات کی مذمت

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ نے پیرس امن فورم کے موقع پر فرانس کے صدر میکرون کی ایران مخالف شخصیت اور ان کے ساتھیوں سے ملاقات کی مذمت کی۔

ناصر کنعانی نے اتوار کے روز پیرس امن فورم کے موقع پر فرانس کے صدر میکرون کی ایران مخالف شخصیت اور ان کے ساتھیوں سے ملاقات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ آزادی کا دعویٰ کرنے والے ملک کا صدر اپنے آپ کو پست اور حقیر کرتے ہوئے ایک ایسی نفرت انگیز شخصیت جس نے حالیہ مہینوں میں واضح طور پر بیرون ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام اور سفارتی مقامات کے خلاف پرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی کوشش کی ہے۔ کے ساتھ ملاقات کرتا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے نام نہاد انقلاب جس کے سربراہ ایسے لوگ ہیں، کی حمایت کیلیے میکرون کے بیانات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان بیانات باعث ندامت اور شرمندگی ہیں۔

کنعانی نے کہا کہ یہ ملاقات دہشتگردی اور تشدد سے نمٹنے کیلیے فرانس کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور ایسے مذموم واقعات کو فروغ دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ایرانی عظیم عوام ایسے ایران مخالف اقدامات کو فراموش نہیں کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .