یہ بات ناصر کنعانی نے جمعرات کے روز فرانس میں مظاہرین کے ساتھ فرانسیسی پولیس کے پرتشدد تصادم پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران طاقت اور تشدد کے استعمال کی مذمت کرتا ہے تاکہ ہڑتال کرنے والوں کو ان کے مطالبات پر توجہ دیے بغیر کام پر واپس لایا جائے۔
کنعانی نے کہا کہ فرانسیسی حکام کا دوہرا رویہ بدقسمتی ہے، ایک طرف فرانسیسی حکام زبردستی اور پرتشدد کارروائیوں کے ارتکاب پر اصرار کرتے ہیں جو پہلے پیلی جیکٹ کے مظاہروں کے ساتھ ساتھ نسلی تنازعات میں پولیس کی بربریت کے خلاف استعمال ہوتے رہے ہیں اور دوسری طرف وہ منافقانہ طور پر تبلیغ کر رہے ہیں اور دوسری ریاستوں کے خلاف سیاسی سازشیں کر رہے ہیں۔
فرانس میں مختلف سرکاری اور نجی شعبوں اور ملازمین کی بہت سی یونینوں نے 18 اکتوبرکو ملک گیر ہڑتال اور اجرت کی صورتحال پر بڑے پیمانے پر احتجاج کی کال میں شامل ہونے کے لیے کام کرنا بند کر دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران فرانس میں پرامن مطالبات کے لیے عوام کے مظاہروں اور ہڑتالوں کا بہت بغور مشاہدہ کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
-
ایران میں فرانس کے ناظم الامور کی طلبی
تہران۔ ارنا- فرانسیسی محکمہ خارجہ کے مداخلت آمیز بیان، اس حکومت کے وزرا کے تین مشیروں کی پیرس…
-
پیرس میں 2022 صدارتی انتخابات؛ میکرون کے مخالفوں کے مظاہرے
تہران، ارنا - فرانسیسی صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد وسطی پیرس اور دیگر شہروں میں…
-
غریب آبادی کا یورپی یونین کی ایران کیخلاف عائد پابندیوں پر رد عمل:
یورپی یونین کا انسانی حقوق کی حمایت کا دکھاوا اور دہشتگردوں کو پناہ دینے کا اقدام
تہران۔ ارنا- ایرانی عدلیہ کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور اور انسانی حقوق کونسل کے سربراہ…
آپ کا تبصرہ