27 نومبر، 2022، 10:52 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84954464
T T
0 Persons

لیبلز

اب ہمارا فرانسیسی گاڑیوں کی درآمدات کا کوئی فیصلہ نہیں ہے: ایرانی وزیر

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر برائے صنعت، کان کنی اور تجارت کے امور نے ملک میں فرانسیسی گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کے جواب میں کہا کہ فی الحال، ہمارے پاس فرانسیسی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

"سید رضا فاطمی امین" نے آج بروز اتوار کو ارنا نمائندے سے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران، فرانسیسی کاروں کی درآمد پر پابندی سے متعلق کہا کہ فرانسیسی کار ساز اداروں کا ایران میں اپنی ذمہ داریوں کے لحاظ سے اچھا ریکارڈ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی حکومت نے بھی ان حالیہ واقعات میں غلط موقف اختیار کیا ہے اور ہمارا فی الحال فرانسیسی کاروں کی درآمد کی اجازت دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ برائے صنعت، کان کنی اور تجارت کے ترجمان نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اس وزارت کی طرف سے ایران میں فرانسیسی کاروں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور ایرانی حکومت نے فرانسیسی کار ساز کمپنیوں کیخلاف ان کے رویے کی وجہ سے پابندیاں عائد کر دی ہیں اور اب وہ ان کو پابندیوں کے ساتھ ایرانی کاروں کی صنعت اور مارکیٹ پر دباؤ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔

امید قالیباف نے مزید کہا کہ پچھلے سالوں میں فرانسیسیوں کے غیر پیشہ ورانہ رویے کی وجہ سے، ہم اب Renault، Peugeot، Citroen اور دیگر فرانسیسی کار مینوفیکچررز کو آرڈر کرنے اور درآمد کرنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .