فری اسٹائل کشتی ورلڈ کپ؛ امریکہ نے ایرانی قومی ٹیم کے 7 ارکان کو ویزے جاری نہیں کیے

تہران۔ ارنا- ایران کشتی فیڈریشن کے مطابق امریکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ایرانی فری اسٹائل کشتی ٹیم کے 7 ارکان کے ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی جانب سےعالمی کپ مقابلوں میں شرکت کے لیے ایران کی قومی فری اسٹائل کشتی ٹیم کے 7 ارکان کے ویزے جاری نہیں کیے گئے جس کی وجہ سے ایرانی قومی ٹیم کو اس سفر کے موقع پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ہمارے ملک کی قومی فری اسٹائل کشتی ٹیم ان مقابلوں میں شرکت کے لیے آج رات 23:00 بجے امریکہ روانہ ہو رہی ہے، اب تک علیرضا کریمی، امیرعلی آذرپیرا، علی اکبر فضلی بطور پہلوان، احسان امینی اور اباذر اسلامی بطور کوچ، ابراہیم مہربان بطور نگران اور محمد مسلائی پور  ریفری کے طور پر، کیلئے ویزے جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

عالمی کشتی فیڈریشن کے قوانین کے مطابق اگر ایرانی قومی کشتی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرتی ہے تو اسے ایشیائی چیمپئن شپ سے ہٹایا جائے گا اور پھر اس پر بلغراد کی عالمی چیمپئن شپ میں شرکت پر پابندی عائد کر دی جائے گی جو اولمپک کوالیفائنگ مقابلے بھی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .