تہران (ارنا) ایرانی وزارت خارجہ کے پاسپورٹ اور ویزا ڈپارٹمنٹ کے انچارج نے بتایا کہ اس سال یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پڑوسی ممالک بالخصوص پاک افغان زائرین جو ایران سے گزرتے ہوئے اربعین حسینی میں شرکت کریں گے انہیں اپنے اپنے ملک سے براہ راست چذابہ کی سرحد تک پہنچایا جائے گا۔