ایرانی ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کی قومی ایتھلیٹکس ٹیم کے لیے ویزا جاری نہ ہونے کی وجہ سے ایران کے کھیلاڑی ان مقابلوں کی شرکت سے محروم ہوگئے۔
ہمارے ملک کے نمائندوں نے وقت پر ویزے کے حصول کیلیے تمام تر تیاریاں کی تھیں لیکن امریکہ نے ایک بار پھر ایرانی کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینے کے ساتھ دکھایا کہ ان کے لیے سیاست کبھی کھیل سے الگ نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عالمی ایٹھلیکس مقابلوں کا 18 ویں مرحلہ آج سے امریکہ کی میزبانی میں آغاز ہوا دو ایرانی کھیلاڑی 'مہدی پیرجہان' اور 'احسان حدادی' نے ورلڈ فیڈریشن کی دعوت پر اس ایونٹ میں شرکت کرنے کا کوٹہ حاصل کیا تھا اور انہیں اپنے حریفوں سے کھیلنے کا موقع ملا لیکن میزبان ملک کی جانب سے ویزا جاری نہ ہونے کی وجہ سے اس مقابلوں کی شرکت سے محروم ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے امریکہ نے موئے تھائی، تیر اندازی اور کراٹے کے کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ